بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مصنفہ اور سیاسی تجزیہ کار مُنىٰ صفوان، نے ذیل کی ویڈیو میں کہا:
چوتھا اور آخری حصہ:
سب کچھ الٹ پلٹ گیا۔ فوجی توازن مخالف فریق کے خلاف، بدل گیا۔ سعودیہ جنگ میں پلٹ گیا۔ حالانکہ ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ محمد بن سلمان نے جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میں ریاض بھی گئی اور مجھ سے کہا گیا کہ "یہ جنگ ہمارے لئے اختتام پذیر ہو چکی ہے اور ہم تعاون اور معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔"
ہم نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اس کی حمایت کرتے تھے۔ لیکن سعودی عرب کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے اتحادی بہت زیادہ کمزور ہیں۔ سعودی فریق میں نے مجھ سے پوچھا: "ہم کن اتحادیوں کے ساتھ، تعاون کر سکتے ہیں؟"
میں ان سے کہتی ہوں: ان لوگوں کے ساتھ تعاون کرو، جو میدان میں حاضر ہیں، اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہے اور فوجی توازن کو بدل سکتے ہیں۔ تم براہ راست ان ہی قوتوں کے ساتھ متحد ہو سکتے ہو۔
تم نے ایران کے ساتھ تعاون کا راستہ چنا اور 40 سالہ دشمنی کا خاتمہ کیا۔ آج حتیٰ وہ سعودی بھی، جو پہلے آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف تھے، ان کے جنازے میں شریک ہوئے؛ حتیٰ کہ ایک سرکاری وفد کے اراکین بھی جنازے میں حاضر تھے اور تعلقات اس وقت تک اچھے تھے۔
میں نے اسی وقت کہا تھا کہ راہ حل ہم یمنیوں کے لئے یہ ہے کہ "قانونیت کی حکومت" نامی ادارہ ایران کے قریب چلا جائے اور ایران کے ساتھ سعودی تعلقات سے فائدہ اٹھائے۔ یعنی یہ کہ یہ حکومت کہہ دے کہ اب جبکہ ایران کے ساتھ سعودی تعلقات اچھے ہو گئے ہیں؛ ہم بھی ایران کے قریب تر چلے جائیں، اور اس کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور اس قضیے کا خاتمہ کریں۔ لیکن نہیں؛ وہ جنگ چاہتے ہیں اور تناؤ میں شدت لانا چاہتے ہیں۔ حالانکہ اب بھی وہ فارمولے کو بدل سکتے ہیں، اور خود بھی ان جھوٹی باتوں کا یقین کر چگے ہیں؛ کہ "ہم فوجی فارمولے اور توازن کو بدل دیں گے، اقتدار دوبارہ واپس لیں گے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ